انٹر نیشنل

اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کا نیا انکشاف _ دو ماہ قبل کمرہ میں چھپا دیا گیا تھا بم

حیدرآباد _ 2 اگست ( اردولیکس ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی ہلاکت کے سلسلے میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جن کا ایران کی دارالحکومت تہران میں چہارشنبہ کی صبح قتل کیا گیا تھا۔ان کی ہلاکت سے متعلق پہلی خبر یہ آئی تھی کہ تہران میں ان کے گھر پر اسرائیلی میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے

 

۔ تاہم، تازہ ترین اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی موت بم دھماکے میں ہوئی۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کا قتل ایک سوچے سمجھے منصوبے سے کیا گیا تھا، جس کے لیے دو ماہ قبل گھر میں بم نصب کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں نیویارک ٹائمز نے معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک سنسنی خیز مضمون شائع کیا۔

 

اسماعیل ہانیہ کو تہران کے پوش علاقے میں ایک گیسٹ ہاؤس میں قتل کیا گیا تھا۔ یہ گیسٹ ہاؤس اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) کے ایک بڑے کمپلیکس میں واقع ہے۔ اسے IRC اپنی خفیہ میٹنگوں اور اہم رہنماؤں کی میزبانی کے لیے استعمال کرتا ہے۔ آئی آر سی فورسز یہاں مسلسل گشت کرتی رہتی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مضمون کے مطابق، اس اطلاع پر کہ اسماعیل ہانیہ اس گیسٹ ہاؤس میں قیام کرنے والے ہیں سخت ترین سیکیورٹی والے اس عمارت میں دو ماہ قبل ہی خفیہ طور پر ایک بم لایا گیا اور اسے کمرے میں چھپا دیا گیا تھا۔

 

تب سے صحیح وقت کے لئے انتظار کیا جا رہا تھا اور چہارشنبہ کو ایران کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب کے موقع پر مہمان کی حیثیت سے قطر سے آنے والے اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button