جرائم و حادثات

بارش سے مکان منہدم ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

آندھراپردیش میں بارش سے ایک مٹی کا مکان منہدم ہوجانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ افسوسناک حادثہ نندیال ضلع میں جمعرات کی بصف شب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نندیال ضلع کے چگلامری منڈل کے چنہ ونگلی گاوں کا رہنے والا 45 سالہ شیکھر ریڈی اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ مٹی کے قدیم مکان میں مقیم تھا

 

گزشتہ چند دنوں سے گاوں میں گزشتہ چند دنوں سے ہورہی بارش کی وجہ سے مٹی کا مکان پوری طرح خستہ حال ہوگیا تھا اور جمعرات کی نصف شب مکان اس وقت منہدم ہو گیا جب شیکھر ریڈی گھر والوں کے ساتھ سو رہا تھا ملبے کے نیچے آکر خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں شیکھر ریڈی کے علاوہ اس کی 38 سالہ بیوی دستگیراماں، 16 پاویتری اور 10 سالہ لکشمی شامل ہیں

 

جمعہ کی صبح مقامی لوگوں نے ملبہ ہٹا کر نعشیں نکالیں۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت سے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ خاندان میں پانچ افراد ہیں، دوسری بیٹی، پرسنا، کڑپہ ضلع کے پرودوتور کے اوشودیا اسکول میں پڑھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button