نیشنل

اب گھنٹہ بجانے والے نہیں گلا کاٹنے والے ہندو بننے کی ضرورت ہے۔ملعون راجہ سنگھ کی نفرت انگیز تقریر

ممبئی: اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے تلنگانہ کے ملعون  بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ اس نے اتوار (29 جنوری) کو کہا کہ اب گھنٹی بجانے والے نہیں بلکہ گلا کاٹنے والے ہندو بننے کی ضرورت ہے۔ ٹی راجہ سنگھ ممبئی میں ہندو آکروش مورچہ کے ایک پروگرام سے خطاب کر رہا تھا۔

حیدرآباد کے حلقہ گوشا محل کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے کہا کہ زوماٹو، ریپڈو ٹیکسی، اولا، اوبر سے ہندو لڑکیوں کے نام اور نمبر لیے جاتے ہیں اور لو جہاد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے‌کہا کہ مسلمانوں کی دکانوں سے سامان خریدنے سے گریز کریں۔ میں مودی جی سے درخواست کرتا ہوں کہ ‘ہم دو، ہمارے دو’ ہمیں قبول ہے لیکن اس کا اطلاق مسلمانوں پر بھی ہونا چاہیے۔

بی جے پی ایم ایل اے نے مزید کہا کہ ہندوؤں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ صرف ہندو دکانوں سے ایک یا ایک لاکھ روپے کا سامان خریدیں۔ حال ہی میں انہوں نے پونے میں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ملک میں لو جہاد، غیر قانونی تبدیلی مذہب، گائے ذبیحہ وغیرہ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے‌کہا کہ میں ریاستی حکومت اور مرکز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ لو جہاد کے خلاف قانون لائے

ٹی راجہ سنگھ کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں تلنگانہ پولیس نے پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔بعد‌ازاں راجہ سنگھ کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا وہ چند ماہ جیل میں تھا اس‌کے بعد پی ڈی ایکٹ ہٹادیا گیا تھا اور وہ جیل سے رہا ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button