نیشنل

ہمارا سناتن دھرم بھارت کا قومی مذہب ہے۔ یوگی آدیتیہ ناتھ

نئی دہلی: آئین کے مطابق بھارت ایک سیکولر ملک ہے، یعنی ملک کا اپنا کوئی مذہب نہیں نیز یہ کہ اس ملک میں تمام مذاہب کا احترام لازم ہے۔ اس وقت سخت گیر ہندو قوم پرست قائدین اس ملک کو ایک ہندو ملک بنانے کی مہم چلا رہے ہیں۔ اسی دوران اتر پردیش کے چیف منسٹر اور سخت گیر ہندو قوم پرست لیڈریوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے ہندو مکتب فکر کا سناتن دھرم ہی بھارت کا قومی مذہب ہے جس کا ہر شہری کو احترام کرنا چاہیے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ماضی میں ہندوؤں کے مذہبی مقامات کے تقدس کو پامال یا تباہ کیا گیا ہو تو ان کی بحالی کے لیے اسی طرز پر ملک گیر مہم چلانے کی بھی ضرورت ہے جس طرح ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام اور اس کے مقام پر رام مندر تعمیر کرنے کی مہم چلائی گئی۔ وہ راجستھان میں قدیم مندر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا سناتن دھرم بھارت کا قومی مذہب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button