اڈیشہ کے وزیر صحت نابا کشور داس دوران علاج فوت _ پولیس کے اے ایس آئی نے گولی چلائی تھی _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 29 جوری ( اردولیکس) اوڈیشہ کے وزیر صحت نابا داس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اتوار کی دوپہر ان پر پولیس کے ایک اے ایس آئی نے گولی چلائی تھی ۔ اس دوران انہیں سینے میں گولی لگی۔ اپولو ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے کہا کہ اوڈیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نابا کشور داس، جو گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے، کی موت ہو گئی ہے۔ اڈیشہ کے جھارسوگوڈا ضلع میں، اتوار کو ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) نے ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نابا کشور داس پر گولی چلا دی تھی
یہ واقعہ ضلع کے برجراج نگر قصبہ میں دوپہر ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب کشور داس ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) گوپال داس نے وزیر پر گولی چلائی۔ اس دوران وزیر شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں بھونیشور کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔
Moment When Odisha Health Minister #NabaDas Shot. pic.twitter.com/jgBv3NrNPf
— Sandeep Panwar (@tweet_sandeep) January 29, 2023
واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے چیف منسٹر نوین پٹنائک نے کہا کہ کرائم برانچ کو معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں وزیر نابا کشور داس پر اس بدقسمت حملے سے صدمے میں ہوں۔ میں ان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
🚨 This video gives a clear indication that it was planned and premeditated, the ASI was absolutely certain and was aware of his target that is to shoot at the Odisha Health Minister Naba Das. pic.twitter.com/63WKdLJd0L
— Griha Atul (@GrihaAtul) January 29, 2023