انٹر نیشنل

سابق وزیراعظم عمران خان کو فوری رہا کرنے پاکستان سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی _ 11 مئی ( اردولیکس ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرفتار سابق وزیراعظم کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت اعظمی نے برہمی کا اظہار کیا کہ عمران خان کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں طویل بحث ہوئی۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ امن و امان قابو سے باہر ہے۔ جس پر  سپریم کورٹ نے مداخلت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کیں۔

عمران خان القدیر ٹرسٹ کو غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کرنے اور 5 ہزار کروڑ روپے لوٹنے کے الزام میں انسداد بدعنوانی کی عدالت پہنچے، اس وقت پاکستانی رینجرز عدالت میں داخل ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا۔ ججوں نے انھیں ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ توہین عدالت ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی حکومت عمران خان کو عدالت میں لے آئی۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے فوراً بعد انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button