مبارکباد

شیخ علی صابری سنئیر قائد بی آر ایس پارٹی نظام آباد کے فرزند شیخ محمد علی عامر کی شادی خانہ آبادی 

نظام آباد:3/اکٹوبر (اردو لیکس) جناب شیخ علی صابری سنئیر قائد بی آر ایس پارٹی و مالک ایس اے ایس ٹریڈرس پھولانگ نظام آباد کے فرزند شیخ محمد علی عامر بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس ) محکمہ پولیس نظام آباد کا عقد مسعود سید لیاقت قادری ساکن ڈچپلی ضلع نظام آباد کی دختر سمیہ پروین( بی ایس سی، بی ایڈ) کے ہمراہ بحسن و خوبی انجام پایا۔ تقریب ولیمہ کا عشائیہ کنگس پیالیس فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد پر دیا گیا

 

جس میں ڈپٹی میئر بلدیہ محمد ادریس خان، صدر ضلع مجلس نظام آباد محمد شکیل احمد فاضل، کوآپشن ممبران شہباز احمد، ارشد پاشاہ، کارپوریٹر اکبر حسین، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، مولانا شیخ اسماعیل عارفی صدر خطیب و امام موتی مسجد, مستاجر جنگلات محمد آعظم، سابقہ ریڈکو چیرمین ایس اے علیم، کارپوریٹر ایم اے قدوس، صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس نوید اقبال، سابقہ کارپوریٹر رفعت محمد خان، سرفراز خان، بی آر ایس قائدین امجد خان، رشید خان جاوید، اختر احمد، ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار ، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد ، ایم اے رفیع قائد بی آر ایس ،خواجہ معین الدین، صدر ایم آر پی ایف، محمد اکرم علی، کانگریس قائد شکاری ایوب خان، اعجاز احمد خان، محمد اعجاز علی کنٹراکٹرس کے علاوہ سرکردہ شخصیتوں، معززین شہر، دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

 

مہمانوں کا استقبال شیخ صادق علی، شیخ اقبال علی، ایم اے ریاض، محمد زبیر، شیخ اخلاق حسین، محمد عبدالغفار، مصطفی علی رضا نے کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button