مودی اور یوگی کی تعریف پر شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دی

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی ستائش پر ایک شوہر نے اپنے بیوی کو تین طلاق دے دی۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے بہرائچ میں پیش آیا۔ اس سلسلے میں خاتون کی شکایت پراس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی درج کر لیا گیا۔
خاتون نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ ایودھیا میں ترقیاتی کام کروانے پر انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کی جس پر انہیں طلاق دے دی گئی۔ خاتون نے یہ بھی کہا کہ ساس اور شوہر نے اس کی پٹائی بھی کی اور ان کا گلا کاٹ کر ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ خاتون نے بتایا کہ شادی کے بعد سے ہی انہیں ایودھیا میں واقع سڑکیں، یہاں کی خوبصورتی کے علاوہ موسم کافی پسند تھا اور میں نے ترقیاتی کام کروانے پر اپنے شوہر کے سامنے یوگی اور مودی کی تعریف کی
جس پر مجھے اپنے مائیکہ بھجوا دیا گیا اس کے بعد میں اپنے رشتے داروں سے کی مدد سے بات چیت کے بعد دوبارہ سسرال پہنچی۔اس کے بعد بھی مجھے ہراساں کیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس نے شکایت ملنے کے بعد آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔