تلنگانہ

بی جے پی کی کامیابی پر جوبلی ہلز حلقہ کا نام بدل کر “سیتا رام نگر” رکھا جائے گا : مرکزی وزیر بنڈی سنجے کا اعلان

مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر قائد بنڈی سنجے نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے موقع پر اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کی  ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی امیدوار کو کامیابی ملی تو جوبلی ہلز حلقہ کا نام بدل کر “سیتا رام نگر” رکھا جائے گا اتنا ہی نہیں — بنڈی سنجے نے مزید کہا کہ رحمت نگر کا نام بھی تبدیل کر کے “مینا کشی پورم” رکھا جائے گا۔

 

ان کے اس متنازعہ بیان نے ریاست کی سیاست میں سنسنی پیدا کر دی ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے آخری دنوں میں ایسا بیان ماحول کو مزید گرما سکتا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مذہبی منافرت بھڑکانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button