جنرل نیوز

ایچ ایچ دی آغاخان اردو میڈیم اسکول نظام آباد کے اساتذہ کرام ؛ سابقہ طلباء کی جانب سے 21 ستمبر کو نالج پارک اسکول میں تہنتی تقریب کا انعقاد – طلباء سابقہ سے شرکت کی

ایچ ایچ دی آغاخان اردو میڈیم اسکول نظام آباد کے اساتذہ کرام کی

سابقہ طلباء کی جانب سے 21 ستمبر کو نالج پارک اسکول میں تہنتی تقریب کا انعقاد

طلباء سابقہ سے شرکت کی اپیل

نظام آباد 17 ستمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)

ضلع نظام آباد کے شہرہ آفاق تعلیمی ادارہ ایچ ایچ دی آغا خان اسکول اردو میڈیم کے طلباء سابقہ کی جانب سے اسکول کے باحیات اساتذہ اور مرحوم اساتذہ کے افراد خاندان کی تہنیتی تقریب 21 ستمبر بروز اتوار بوقت 11.00 بجے دن نالج پارک انٹرنیشنل اسکول بودھن روڈ نظام آباد میں منعقد ہوگی.واضح رہے کہ نظام آباد میں ایچ ایچ دی آغا خان اپر پرائمری اسکول کا شہر کے معیاری تعلیمی ادارے میں شمار ہو تا تھا جہاں کے اساتذہ کی طلباء سے ہمدردی، شفقت اور حسن سلوک مثالی تھا. یہ اساتذہ طلباء کے حقیقی رول ماڈل کا کردار تھے. آغا خان سوم سر سلطان محمد شاہ کی جانب سے آغا خان ایجوکیشن سروسز نام کے ادارہ کا قیام عمل میں لاتے ہوئے مختلف ایشیائی ممالک بالخصوص پورے برصغیر ہند و پاک میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز آزادی سے قبل کر دیا. اسی سلسلہ کی ایک کڑی نظام آباد میں قائم ایچ ایچ دی آغا خان اپر پرائمری اسکول ہے اس کا قیام سن 1954ء میں عمل میں آیا. جس مقصد نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا تھا. اپنے قیام کے چند سالوں میں ہی اسکول شہر کے نامور تعلیمی ادارے میں شامل ہو گیا. شہر کا بہترین اسکول کا درجہ دلانے میں اسکول کے اساتذہ کرام کا اہم رول تھا. ایچ ایچ دی آغا خان اسکول کے اساتذہ کی طلباء سے محبت، شفقت اور رہنمائی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے. گذشتہ قریب تیس تا پینتالیس سال قبل تک اس اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے سابقہ طلباء کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایچ ایچ دی آغا خان اسکول کے بقید حیات اساتذہ کو تہنیت پیش کی جائے گی جن میں، جناب ماجد خان صاحب، جناب مظہر الدین فاروقی صاحب، محترم محمد عبدالعزیز صاحب ( صدر ایم پی جے تلنگانہ) ، محترمہ حبیبہ النساء بیگم صاحبہ، محترمہ اقبال تقی صاحبہ ، محترمہ نکہت فاطمہ صاحبہ شامل ہیں علاوہ ازیں اسکول کے خادم جناب سید پاشاہ بھائی کو بھی تہنیت پیش کی جائے گی. مرحوم اساتذہ کرام صاحبان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان لواحقین کو تہنیت پیش کی جائے گی. اس خصوص میں سابقہ طلباء 21 /ستمبر بروز اتوار بوقت 11بجے دن بمقام نالیج پارک بودھن روڈ نظام آباد پر تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے. تمام اساتذہ کرام نے تقریب میں شرکت کی توثیق کی ہے اور مرحوم اساتذہ کرام کے لواحقین نے بھی شرکت کی توثیق کی ہے. ایچ ایچ دی آغا خان اسکول نظام آباد کے تمام سابقہ طلباء سے اس اہم و منفرد تقریب میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button