نیشنل

رام مندر کی پران پرتیشٹھا تقریب میں حصہ لینے والے پجاری کا دیہانت

نئی دہلی ۔ ایودھیا میں رام للا کی مورتی کی پران پرتیشٹھا تقریب میں حصہ لینے والے پرمکھ پجاری آچاریہ لکشمی کانت دکشت کا 86 سال کی عمر میں دیہانت ہو گیا

 

وہ گزشتہ کچھ دنوں سے خرابی صحت سے متاثر تھے، ہفتہ کے دن یعنی آج انہوں نے آخری سانس لی،یہ بات خاندانی ذرائع نے بتائی۔ کاشی کے نامور پنڈتوں میں شمار کیے جانے والے لکشمی کانت کا تعلق ریاست مہاراشٹر کے شولا پور ضلع سے تھا لیکن ان کا خاندان کئی نسلوں سے کاشی میں ہی آباد ہے۔

 

وزیراعظم نریندر مودی، چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر شخصیات نے لکشمی کانت کے دہانت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button