تلنگانہ

اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم کو دیکھ کر سب انسپکٹر فرار _ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں عجیب و غریب واقعہ

جگتیال _ 22 جون ( اردولیکس) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں کو دیکھ کر رشوت لینے والا ایک سب انسپکٹر موقع سے فرار ہوگیا۔ یہ عجیب و غریب واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن میں پیش آیا

 

۔تفصیلات کے مطابق ضلع جگتیال کے رائیکل منڈل ہیڈکوارٹر میں رشوت ستانی کے الزام میں ایک سب انسپکٹر کو پکڑنے کے لئے اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم پولیس اسٹیشن میں اس کا انتظار کر رہے تھے۔اے سی بی ذرائع نے بتایا کہ سب انسپکٹر، اجے اور ریت کے ٹرانسپورٹرس نے بغیر کسی رکاوٹ کے ریت کی منتقلی کے لیے اتفاق کیا تھا۔ بدلے میں، ریت کے تاجروں نے ایک درمیانی شخص کے ذریعہ اسے 25,000 روپے رشوت دینے کا وعدہ کیاتاہم ریت کے تاجروں نے اے سی بی حکام سے بھی رابطہ کیا،

 

جنہوں نے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا پلان بنایا۔ پلان کے تحت سب انسپکٹر کو رقم لینے کے لیے جمعہ کو رات 11 بجے کے بعد پولیس اسٹیشن آنے کی خواہش کی گئی۔جب سب انسپکٹر پولیس اسٹیشن پہنچا تو اس نے اے سی بی ٹیم کو دیکھ لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ درمیانی شخص جو رقم حوالے کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گیا تھا کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ فرار ہونے والے پولیس عہدیدارکو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button