نیشنل

پریا گولڈ بسکٹ اور دودھ میں ملاوٹ کا انکشاف، ڈٹرجنٹ اور کاسٹک سوڈا کی موجودگی کا دعویٰ

 

حیدرآباد: بازار میں دستیاب معروف برانڈ پریا گولڈ بسکٹ اور ڈوڈلا دودھ میں مبینہ ملاوٹ کے انکشاف نے سنسنی پیدا کردی ہے۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈس اتھارٹی آف انڈیا (FSSAI) کے عہدیداروں نے تین کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

 

حکام نے پریا گولڈ بسکٹ تیار کرنے والی کمپنی سوریا اینڈ ایگرو کے یہاں معائنہ کیا، جس کے دوران بسکٹ میں فائبر کی مقدار بڑھانے کے لئے مویشیوں کے چارے میں استعمال ہونے والی بھوسی کے استعمال کا انکشاف ہوا۔ اسی طرح ڈوڈلا ڈیری کے فل کریم دودھ کے نمونوں میں چکنائی کی مقدار مقررہ معیار سے کم پائی گئی۔ لیبارٹری جانچ میں دودھ میں ڈٹرجنٹ اور کاسٹک سوڈا کی موجودگی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ یو ای آئی آر آرگینک فوڈس کمپنی کی جانب سے فروخت کئے جانے والے پیلے کشمش میں بھی خطرناک کیڑے مار ادویات کی باقیات پائی گئیں۔ حکام نے تینوں کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button