انٹر نیشنل

وزیراعظم مودی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے _ ایرپورٹ پر شاندار استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج متحدہ عرب امارات  پہنچ گئے جہاں ایرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان نے مودی کا استقبال کیا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کےلئے وزیر اعظم کا یہ پانچواں دورہ ہے۔

وزیر اعظم  کا اپنا پانچواں دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب بھارت-متحدہ عرب امارات تعلقات بامِ عروج پر ہے دونوں ملکوں کے درمیان ایک جامع کلیدی شراکت داری ہے، جو تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوام سے عوام کے رابطے سمیت وسیع شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔ دونوں ملکوں کا 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا نشانہ ہے

 

۔ وزیر اعظم مودی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں مزید گہرائی پیدا کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم سمجھوتوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جانے کی بھی توقع ہے، جن سے تجارت اور سرمایہ کاری مزید مستحکم ہوگی

متعلقہ خبریں

Back to top button