جرائم و حادثات

حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں جسم فروشی کا پردہ فاش

حیدرآباد ۔ حیدراباد کی پولیس نے جسم فروشی کے اڈہ پر دھاوا کیا۔ باوثوق ذرائع سے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بنگلہ دیش مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں کی لڑکیوں کو لا کر ان سے یہاں جسم فروشی کروائی جا رہی ہے

 

مصدقہ اطلاع پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ ٹیم حیدرآباد نے لکڑی کا پل علاقے کی ایک ہوٹل پر دھاوا کیا پولیس نے وہاں سے آرگنائزر سلیم منڈل اور اس کی بیوی ماریہ کو گرفتار کر لیا جبکہ تین متاثرہ خواتین کو وہاں سے ازاد کروا لیا گیا

 

ایک گاہک کو بھی پولیس نے پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں ملوث ایک اور ملزم فراری میں ہے جو لڑکیوں کو منتقل کرنے کے کام میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button