تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں اگلے چند گھنٹوں میں بارش

حیدرآباد: جنوب مغربی مانسون کے کیرالہ پہنچنے کے قریب ہوتے ہی تلگو ریاستوں میں موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ اس کے اثرات کے باعث تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پہلے ہی کئی مقامات پر بارش ہو رہی ہیں
جبکہ محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران دونوں ریاستوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔اس تناظر میں محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے متعدد اضلاع کے لیے شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ان کے مطابق آنے والے گھنٹوں میں
سنگا ریڈی، یادادری بھونگیر، سوریہ پیٹ، نلگنڈہ، کاماریڈی، وقارآباد، عادل آباد، نرمل اور ہنکنڈہ سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب آندھرا پردیش کے بعض اضلاع میں فوری خطرے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مانسون کی آمد کے ساتھ بجلی گرنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ لہٰذا بارش کے دوران عوام، بالخصوص کسانوں اور مویشی چرانے والوں کو درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کرنا چاہیے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو کر
ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ اسی طرح حیدرآباد میں بھی موسم تبدیل ہوگیا اور بعض مقامات پر بادل چھانے کی اطلاعات ہیں۔



