تلنگانہ

تلنگانہ کے این آر آئیز کو ووٹر آئی ڈی سے موبائل نمبر لنک کرانا لازمی – الیکشن کمیشن کی ہدایت

حیدراباد ،:  الیکشن کمیشن نے تلنگانہ سمیت بیرونِ ملک مقیم بھارتی شہریوں (این آر آئیز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ووٹر آئی ڈی کے ساتھ موبائل نمبر لازمی طور پر لنک کرائیں۔ کمیشن کے مطابق موبائل نمبر لنک نہ ہونے کی صورت میں آن لائن تفصیلات جمع کرانا ممکن نہیں ہوگا اور ووٹر فہرست میں نام برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

 

حکام نے بتایا کہ موبائل نمبر لنک کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے سرکاری پورٹل پر جا کر فارم-8 پُر کرنا ہوگا اور او ٹی پی کے ذریعے تصدیق مکمل کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ ووٹر آئی ڈی اور آدھار کارڈ میں نام ایک جیسا ہونا ضروری ہے، جبکہ آدھار کی توثیق بھی لازمی ہوگی۔

 

ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کے مطابق تلنگانہ میں خصوصی ووٹر فہرست نظرثانی مہم 15 جون سے شروع ہوگی۔ ووٹر فہرست کی تیاری 15 تا 24 جون، فیلڈ ویریفکیشن 25 جون تا 24 جولائی اور اعتراضات کی وصولی 30 اگست تک کی جائے گی، جبکہ حتمی ووٹر فہرست یکم اکتوبر کو جاری ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button