جرائم و حادثات

امریکہ میں سابق رکنِ پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ کی اہلیہ ڈاکٹر سوچی یاشکی کار حادثہ میں زخمی

سابق رکنِ پارلیمنٹ کانگریس مدھو یاشکی گوڑ کی اہلیہ، معروف اینڈوکرائنولوجسٹ اور سینئر ڈاکٹر سوچی یاشکی امریکہ میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنی چھوٹی بیٹی ڈاکٹر گگن یاشکی کو بوسٹن میں واقع ہارورڈ یونیورسٹی سے وابستہ اسپتال میں ایم ڈی کورس میں داخل کرانے کے بعد نیویارک واپس آرہی تھیں کہ راستے میں شدید بارش کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہوکر کئی بار الٹ گئی۔

 

حادثے میں ڈاکٹر سوچی یاشکی کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق مدھو یاشکی گوڑ بھی اس وقت امریکہ میں موجود ہیں۔ وہ حال ہی میں اپنی بیٹی ڈاکٹر گگن یاشکی کی نیویارک میڈیکل کالج سے گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ گئے تھے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ بیٹی کو ایم ڈی پروگرام میں داخل کرانے کے دوران سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے مدھو یاشکی گوڑ اور ڈاکٹر سوچی یاشکی الگ الگ گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے۔ واپسی کے دوران ڈاکٹر سوچی یاشکی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ مدھو یاشکی گوڑ کو آئندہ دنوں بھارت واپس آنا تھا، تاہم اس واقعے کے بعد ان کے سفر کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button