تلنگانہ

سیف نے پریتی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا اسے دماغ نہیں ہے: کمشنرپولیس ورنگل کا بیان

ورنگل: ورنگل کے کمشنر رنگناتھ نے کہا کہ سینئر طالب علم سیف نے پی جی میڈیکل کی طالبہ پریتی کو ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نے سب کے سامنے طالبہ کی بے عزتی کی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کمشنرپولیس نے پریتی نامی طالبہ کے اقدام خودکشی کے واقعہ کی تفصیلات سے میڈیا کو واقف کروایا۔ انھوں نے بتایا کہ "پریتی ایک بہت ذہین اور بہادر لڑکی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک حساس ذہن بھی رکھتی ہے۔ سیف نے کیس شیٹ کے بارے میں پریتی کی توہین کی۔ پریتی نے اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ سیف اسے نشانہ بنا رہا تھا اور ہراساں کر رہا تھا،
اس نے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے بتایا تھا کہ سیف اس سے ایسے طنزیہ انداز میں بات کر رہا ہے جیسے اسے دماغ ہی نہ ہو۔ کمشنرپولیس نے بتایا کہ کسی کی اس طرح سے بے عزتی کرنا ریاگنگ ہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button