نیشنل

اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت چھوڑ دینے کا اعلان کردیا _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 24 فروری ( اردولیکس ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت چھوڑ دینے کا اعلان کیا ہے اکشے کمار دوبارہ ہندوستانی شہریت لینے کا فیصلہ کیا  ہے۔ جس کی وجہ سے اداکار کو گزشتہ کچھ دنوں سے اس معاملے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اکشے نے ان تنقیدوں کا حال ہی میں جواب دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہندوستانی ہیں۔ ہندوستان ہی ان کے لیے سب کچھ ہے۔

ہندوستان میرے لیے سب کچھ ہے۔ میں نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے، سب کچھ یہیں سے ہے۔ اب میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے مادر وطن کا قرض ادا کرنے کا موقع ملا۔ لیکن کچھ لوگوں نے ان کے فیصلے کو  جانے بغیر ہی ان پر تنقیدیں کیں ۔لوگوں کے وہ الفاظ بہت تکلیف دہ تھے

 

اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ مجھے کچھ اور کرنا چاہیے۔ میرا ایک دوست کینیڈا میں ہے۔ وہ میرے بارے میں جانتا تھا اور مجھے وہاں آنے کو کہا۔ بس.. میں وہاں گیا۔ میں نے شہریت کے لیے درخواست دی اور شہریت مل گئی ۔ اس وقت ان کی  دو فلمیں ریلیز ہونی  تھیں۔ خوش قسمتی سے یہ دونوں ریلیز فلمیں سپر ہٹ ہوئیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ اور فلموں کی آفرز بھی آئیں۔ تو میرے دوست نے مجھے مشورہ دیا کہ ہندوستان جا کر دوبارہ اپنا کام شروع کریں ۔ اس لیے میں دوبارہ ہندوستان آیا۔ اب میں نے اپنا کینیڈین پاسپورٹ بھی تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی ہے،

متعلقہ خبریں

Back to top button