ایجوکیشن

میٹروپولِس ہائی اسکول میں ایس ایس سی ٹاپرس کیلئے ایوارڈ تقریب

میٹروپولِس ہائی اسکول میں ایس ایس سی ٹاپرس کیلئے ایوارڈ تقریب

حیدرآباد(راست)میٹروپولِس ہائی اسکول، آئی اے ایس کالونی، ٹولی چوکی میں سال2025میں ایس ایس سی میں نمایاں حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے ایوارڈ تقریب منعقدہوئی۔ اس موقع پر اسکول میں جشن کا ماحول دیکھاگیا۔ اس تقریب کا مقصد ایس سی سی میں نمایاں رینک حاصل کرنے والے طلبہ کی محنت، لگن،جستجو اور تعلیم کے تیئں ان کی دلچسپی کوسراہناتھا۔ طلبہ کی اس کامیابی میں اساتذہ کی انتھک کوششوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے انہیں بھی ایوارڈ دیاگیا۔ اسکول انتظامیہ نے اس کامیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ اسکول کی پرنسپل آمنہ پروین نے ایس سی سی میں نمایاں رینک حاصل کرنے پر طلبہ کومبارک باد پیش کی اور طلبہ کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔ انہوں نے بتایاکہ اسکول کی طالبہ ھدیٰ احمد نے 600 میں سے502اور سفینہ سلطانہ 481 نمبرات حاصل کرکے سرفہرست رہیں۔پرنسپل نے بتایا کہ اس ایوارڈ فنکشن کا مقصد دیگرطلبہ میں تحریک پیدا کرنا تھا اوریہ تقریب ہرسال منعقد ہوتی ہے۔ جس میں اسکول کے دیگر طلبہ بھی شامل ہوتے ہیں اور انہیں حوصلہ افزائی ملتی ہے۔ اس موقع پراسکول کے دیگراساتذہ نے بھی طلبہ میں تعلیمی جذبہ کوپروان چڑھانے کیلئے معلوماتی تقاریر کیں اور طلبہ کواس نمایاں کامیابی پرمبارک باد پیش کی اور والدین سے طلبہ کواسی طرح آگے بھی اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر جویریہ سلطانہ(العدنان ایجوکیشنل سوسائٹی)،اسکول کے اساتذہ، طلبہ،ان کے سرپرست اور دیگرموجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button