نیشنل

یو پی آئی میں بڑی تکنیکی خرابی۔ہزاروں صارفین PhonePe اور Google Pay کی خدمات سے محروم

ہزاروں صارفین PhonePe اور Google Pay کی خدمات سے محروم، یو پی آئی میں بڑی تکنیکی خرابی

نئی دہلی۔ ہندوستان میں ہفتہ کی صبح یونائیٹڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) سروسیک میں بڑے پیمانے پر خلل کے باعث ہزاروں صارفین PhonePe، Google Pay اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگی ایپس تک رسائی سے محروم ہو گئے۔

 

Downdetector پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دوپہر تک یو پی آئی سروسز میں خرابی سے متعلق 1,168 سے زائد شکایات درج ہو چکی تھیں۔ ان میں سے Google Pay کے صارفین کی جانب سے 96 جبکہ Paytm صارفین کی جانب سے 23 شکایات کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ شکایت کررہے ہیں کہ ان لائن ادائیگی میں انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

یہ تکنیکی مسئلہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں صارفین اور تاجر معمول کے مطابق لین دین میں مصروف تھے۔ خدمات کی معطلی کے باعث روزمرہ کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور کئی صارفین اپنی ادائیگیاں مکمل نہ کر سکے۔

 

نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کی جانب سے تاحال اس پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ماضی میں بھی یو پی آئی سروسیس کو متعدد بار تکنیکی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ یاد رہے کہ 26 مارچ کو بھی اسی نوعیت کا مسلہ سامنے آیا تھا جس میں صارفین 2 سے 3 گھنٹے تک یو پی آئی سروس سے محروم رہے۔

 

ذرائع کے مطابق حالیہ خلل اندازی کا سبب سرور اوورلوڈ، مجوزہ سسٹم اپ ڈیٹ یا ممکنہ سائبر سیکیورٹی خدشات ہو سکتے ہیں تاہم حتمی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا۔ اس دوران HDFC بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودا اور کوٹک مہندرا بینک سمیت کئی بڑے مالیاتی ادارے اس سے متاثر ہوئے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button