حیدرآباد میں سونے کی دکان میں چوری۔ ملزمین گرفتار خاتون بھی شامل

حیدرآباد: عنبر پیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک سونے کی دکان میں چوری کرنے کے الزام میں تین افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق پرانے شہر کے علاقہ مغل پورہ کے رہنے والے سید عارف الدین (40)، شیخ
احمد الدین (45)، نسیمہ بیگم (40) اور قیام سلطانہ (70) نے 5 تاریخ کو عنبر پیٹ کے تروملا نگر میں واقع بھون لال نامی جویلری شاپ پہنچے۔ انہوں نے وزنی سونے کے چوڑیاں دکھانے کی درخواست کی جب دکاندار انھیں سونے کی چوڑیاں
دکھا رہا تھا تو ان لوگوں نے دکاندار کی توجہ ہٹا کر تقریباً 2 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چوڑیاں چرا لیں اور اس کے بدلے رولڈ گولڈ (نقلی سونے) کی چوڑیاں وہاں رکھ کر فرار ہو گئے۔جب دکاندار نے اس بات کو محسوس کیا تو اس نے عنر
پیٹ پولیس میں شکایت درج کروائی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا، جس کی مدد سے تین ملزمین کو جمعرات کے روز گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرائی گئی سونے کی چوڑیاں برآمد کر لی گئیں اور انہیں ریمانڈ کردیا گیا۔