جرائم و حادثات

لڑکے پر حملہ،حیدر آباد کے پرانے شہر میں گنیش جلوس کی رات واقعہ۔ ویڈیو وائرل

حیدر آباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں کل رات دیر گئے ایک لڑکے پر حملے کا واقعہ پیش آیا ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کل رات ایک لڑکے پر بعض نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

 

یہ واقعہ تاریخی چار مینار کے قریب پیش آیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں زخمی لڑکے کو دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ گنیش جلوس میں شامل بعض افراد نے اس لڑکے پر چاقو سے حملہ کیا ہے جبکہ پولیس نے اس کی تردید کی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے

 

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے تاکہ حملہ خوروں کی شناخت کی جا سکے، زخمی لڑکے کی شناخت رشید کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا گنیش جلوس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button