چیف منسٹر کے دفتر کو بم سے اڑانے القاعدہ کے نام سے دھمکی۔ ملزم گرفتار

File photo
نئی دہلی۔ القاعدہ کے نام سے بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کے دفتر کو دھمکی آمیز میل روانہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بہار کے چیف منسٹر کے دفتر کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دیتے ہوئے ہفتہ کو ایک میل القاعدہ کے نام سے روانہ کیا گیا تھا
پولیس نے فوری طور پر چوکسی اختیار کرتے ہوئے تنقیح کی تاہم دفتر چیف منسٹر میں کوئی بھی قابل اعتراض شئے دستیاب نہیں ہوئی جس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا اور میل کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی تھی۔ اس دوران مشتبہ شخص کو کولکتہ میں حراست میں لیا گیا، اس کا تعلق ریاست بہار کے بیگو سرائے سے بتایا گیا ہے ملزم کی شناخت 51 سالہ محمد زاہد کے طور پر کی گئی ہے وہ کولکتہ میں پان شاپ چلایا کرتا ہے۔
پولیس کے مطابق اسی شخص نے دھمکی آمیز میل روانہ کیا تھا تاہم فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ اس نے یہ میل کیوں روانہ کیا۔