بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی؛ سلمان خان سے قربت کے باعث بشنوئی گینگ پر شبہ

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی؛ سلمان خان سے قربت کے باعث بشنوئی گینگ پر شبہ
ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شراف کو نشانہ بناتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔ اتوار کی شام پیش آئے اس واقعہ میں اداکار کی گاڑی کے ڈرائیور کو چوٹیں آئیں، جبکہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی چوکس ہوجانے کے باعث ٹائیگر شراف محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم حملہ آوروں نے ٹائیگر شراف کی کار پر پے در پے گولیاں چلائیں۔ واقعہ کے بعد جوہو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرنے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اداکار سلمان خان سے ٹائیگر شراف کی قربت کو فائرنگ کی ممکنہ وجہ قرار دیتے ہوئے بشنوئی گینگ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے، تاہم اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔



