نیشنل

گجرات میں موسلادھار بارش سے تباہی، شہر زیرِ آب، سینکڑوں گاڑیاں ڈوب گئیں ؛ ہزاروں افراد محفوظ مقامات منتقل

گجرات کے جنوبی اضلاع والساد اور نوساری میں موسلادھار بارش نے شدید سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ عمبرگام میں صرف 28 گھنٹوں کے دوران 43 انچ بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے 24 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

 

واپی اور اطراف کے علاقوں میں 200 سے زائد گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ سڑکوں پر آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔

 

نوساری میں کاویری اور پورنا ندیوں میں طغیانی کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ پورنا ندی خطرے کی سطح 23 فٹ سے بڑھ کر 24 فٹ تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں شہر کا تقریباً 30 فیصد حصہ زیرِ آب آ گیا۔

 

ضلعی انتظامیہ، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر امدادی اور راحتی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے راحتی کیمپوں میں رکھا گیا ہے، جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر متاثرہ علاقوں کے اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button