جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے آبدار خانوں کا افتتاح

پانی پلانا: عظیم خدمت اور باعث اجر و ثواب
جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے آبدار خانوں کا افتتاح
موسم گرما میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے شہر کریم نگر میں دو مقامات (رعیتو بازار کشمیر گڈہ اور ماتا ششو ہاسپٹل) میں آبدار خانوں کا افتتاح عمل میں آیا،رعیتو بازار کشمیر گڈہ کے آبدار خانہ کا افتتاح عاطف آتینہ صاحب کارپوریٹر کشمیر گڈہ نے کیا
اور ماتا ششو ہاسپٹل کے آبدار خانہ کا افتتاح پروملا سرینواس کانگریسی قائد اور ہاسپٹل کے سینئر ڈاکٹروں کے ذریعہ عمل میں آیااس موقع پر سینواس صاحب نے کہا کہ اس آبدار خانہ کا افتتاح کرکے بڑی مسرت محسوس ہورہی ہے،پانی پلانا ثواب کا کام ہے،جمعیۃ الحفاظ قابل مبارکباد ہے کہ جنہوں نے مریضوں اور راہ گیروں کے لئے ٹھنڈے اور صاف پانی کا انتظام کیا ہے۔
صدر قاضی وصدر جمعیۃ الحفاظ حافظ احمد منقبت شاہ خان نے کہا کہ جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے جہاں مختلف مثالی خدمات کو انجام دیا جاتا ہے وہیں ہر سال مسافروں اور راہ گیروں کے لئے بغیر کسی مسلکی ومذہبی امتیاز کے آبدار خانوں کی شکل میں ٹھنڈے اور صاف شفاف پانی کا انتظام کیا جاتا ہے،جس سے بڑی تعداد میں بندگان خدا سیراب ہوتے ہیں اور دل سے دعائیں دے کر جاتے ہیں
،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: پانی پلانے سے بڑھ کر ثواب والا صدقہ کوئی نہیں۔اس موقع پر حافظ ضیاء اللہ خان نائب صدر جمعیۃ الحفاظ،حافظ وسیم الدین معتمد،حافظ سید رضوان فلاحی نائب معتمدحافظ معظم حسین فیضی خازن،حافظ فرید الدین امجد نائب خازن،حافظ مدثرالرحمن تبریز،حافظ اسماعیل راشد کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔