نیشنل

تربوز ایک بار پھر خبروں میں… مدھیہ پردیش میں ایک شخص کی موت

نئی دہلی: حال ہی میں ممبئی میں ایک خاندان بریانی اور تربوز کھانے کے چند گھنٹوں بعد ہلاک ہو گیا تھا جس کے بعد یہ واقعہ کافی بحث کا موضوع بنا۔ اگرچہ بعد میں واضح ہوا کہ ان کی موت کی وجہ تربوز نہیں تھا پھر بھی اس طرح کے

 

واقعات تشویش پیدا کر رہے ہیں۔ اب تازہ واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا ہے جہاں باپ اور بیٹا تربوز کھانے کے چند گھنٹوں بعد شدید بیمار ہو گئے اور باپ کی موت ہو گئی۔ شاہ جہاں پور ضلع سے تعلق رکھنے والے اندرا کمار (43) میں

 

ڈرائیور کے طور پر کام کرتے تھے۔ جمعرات کے روز اندرا کمار اور ان کے بیٹے ونود (21) کی طبیعت خراب ہو گئی۔ خاندان کے مطابق جمعہ کی صبح دونوں نے تربوز کھایا تھا جس کے فوراً بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ ارکان خاندان نے فوری

 

طور پر دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اندرا کمار کی حالت نازک ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے کوٹہ لے جانے کا مشورہ دیا لیکن راستے میں ہی ان کا دیہانت ہو گیا۔ دوسری جانب اسپتال میں زیرِ علاج ان کے بیٹے

 

ونود کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔تاہم ڈاکٹروں نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یہ واقعہ واقعی تربوز کھانے کی وجہ سے پیش آیا یا نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ

 

سامنے آئے گی۔ ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ ممکنہ طور پر فوڈ انفیکشن کی وجہ سے دونوں کی طبیعت خراب ہوئی ہو۔واقعے کے بعد مقامی محکمۂ صحت کے حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button