” میرے مسکرانے کی وجہ تم ہو” ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پوسٹ
حیدرآباد: سابق ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے 30 اکتوبر 2024 کو اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ منائی۔ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کی سالگرہ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے کی چھٹویں سالگرہ پر ایک انسٹاگرام اسٹوری بھی بنائی جس میں تصاویر، ویڈیوس اور سالگرہ کی تقریب کے علاوہ دیگر افراد کی جانب سے دئیے گئے مبارکبادی پیغامات بھی شامل تھے۔
ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک خاص انداز میں اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اذہان کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘میرے بچے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ تم 6 سال کے ہو گئے ہو۔ میرے مسکرانے کی وجہ تم ہو ہیپی برتھ ڈے لڈو۔’اس کے بعد ثانیہ نے ریڈ ہارٹ ایموجی بھی پوسٹ کیا۔
ثانیہ مرزا کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔اس پوسٹ کو پانچ گھنٹوں کے اندر اسے ایک لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے تھے جبکہ سینکڑوں لوگوں نے تبصرے کیے تھے۔ تبصرہ کرنے والوں میں ہندستانی کرکٹر ویدا کرشنامورتی، گلوکارہ نیتی موہن، ثانیہ مرزا کی والدہ اور اذہان کی نانی نسیمہ، فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا اور صنعت کار کمار منگلم برلا کی بیٹی اننیا برلا بھی شامل ہیں۔
اذہان کے نانا عمران مرزا نے انسٹاگرام پر اذہان کو مبارکباد کے پیغام میں لکھا، ‘دنیا میں میرا پسندیدہ لڑکا ‘HITS’ 6 الحمدللہ! اذہان مرزا ملک کو سالگرہ مبارک ہو اور اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے۔