نیشنل

سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر کو عدالت سے لگا جھٹکا۔ عدالت نے دھوکہ دہی معاملہ کی از سر نو تحققیات کی دی ہدایت

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت کے حکم کے بعد سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ عدالت نے دھوکہ دہی کے معاملہ میں نئے سرے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فلیٹ خریداروں کے ساتھ مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور دیگر کو الزامات سے برات دینے کا سابق فیصلہ بھی مسترد کر دیا ہے۔

 

خصوصی جج وشال گوگنے نے مجسٹریٹ عدالت کے حکم کو ایک طرف رکھ دیا، اور کہا کہ یہ گمبھیر کے خلاف الزامات پر فیصلہ کرنے میں "ناکافی ذہنی اظہار” کو ظاہر کرتا ہے۔مبینہ دھوکہ دہی کا معاملہ رئیل اسٹیٹ کمپنیوں اور گوتم گمبھیر کے خلاف درج کیا گیا تھا جو کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر ڈائریکٹر اور برانڈ ایمبیسیڈر تھے۔

 

جج نے کہا کہ گمبھیر واحد ملزم تھا جس کا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر "سرمایہ کاروں سے براہ راست رابطہ” تھا۔ عدالت نے پایا کہ گمبھیر کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اس کے کردار کے علاوہ کمپنی کے ساتھ مالی معاملات تھے اور وہ 29 جون 2011 اور 1 اکتوبر 2013 کے درمیان وہ ایک اضافی ڈائریکٹر تھے

 

اور جب پراجکٹ کی تشہیر کی گئی تو وہ ایک عہدیدار تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button