این آر آئی

امریکی پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے آندھراپردیش کی لڑکی ہلاک

حیدرآباد _ 25 جنوری ( اردولیکس) امریکہ میں پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے آندھراپردیش کی ایک لڑکی کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا۔

کرنول ضلع کے ڈون سے تعلق رکھنے والی جہنوی کنڈلا (23) اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گئی تھی۔ سیئٹل پولیس کی ایک گشتی گاڑی پیر کو رات 8:00 بجے  کے قریب تھامس اسٹریٹ کے قریب ڈیکسٹر ایونیو نارتھ میں پیدل اپنے گھر واپس ہونے والی جہانوی کو پولیس کی گاڑی نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثے میں شدید زخمی  جہانوی کو ہاربر ویو میڈیکل سنٹر لے جایا گیا۔ وہیں علاج کے دوران جہانوی کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button