جرائم و حادثات

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ ، 6 افراد بشمول دو بچے ہلاک

نارائن پیٹ _ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ نعشیں دور تک پڑی ہوئی تھیں اور چھوٹی بچی کا سر سے بھیجہ نکل پڑا۔یہ حادثہ ضلع کے بالانگر چوراستہ پر جمعہ کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک  آٹو کو تیزرفتار ڈی سی ایم ویان نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں آٹومیں سوار 6 افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے۔

 

تایا گیا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق موتی گھناپور گاوں  ہے جو بالانگر میں ہر ہفتہ وار ی بازار میں خریدی کے لئے آئے تھے۔ سامان کی خریدی کے بعد یہ تمام آٹو میں سامان رکھ کر نکلنے ہی والے تھے کہ ڈی سی ایم ویان نے آٹو کو ٹکر دے دی۔ اس دوران وہاں سے موٹر بائیک پر گذرنے والا شخص بھی اس کی زد میں آگیا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

 

حادثہ کے خلاف مقامی عوام نے زبردست احتجاج کیا اور ڈی سی ایم ویان کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے علاقہ میں کافی دیر تک کشیدگی دیکھی گئی۔ اور ٹریفک جام ہوگئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button