این آر آئی

سعودی عرب میں سنگل انٹری وزٹ ویزے پر قیام کی مدت تین ماہ، ٹرانزٹ ویزا فری

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی میں ٹرانزٹ پر رکنے والوں اور سنگل انٹری وزٹ ویزا پر آنے والوں کے لئے اچھی خبر۔ سعودی کابینہ نے ہر طرح کے سنگل انٹری وزٹ ویزوں کے قیام کی مدت تین ماہ کردی ہے جبکہ ٹرانزٹ ویزے کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اس ہفتہ ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ سعودی کابینہ نے اجلاس کے دوران نو فیصلے کیے ان میں سے ایک کا تعلق سنگل انٹری وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے سے ہے۔
کابینہ نے ٹرانزٹ ویزے کے حوالے سے فیصلہ کی کہ ٹرانزٹ ویزوں کی میعاد 3 ماہ ہوگی تاہم کسی فیس کے بغیر 96 گھنٹے تک قیام کی اجازت دی جائے گی۔
ترمیم کے بموجب ٹرانزٹ ویزے کی میعاد 3 ماہ اور قیام کا مفت دورانیہ 96 گھنٹے ہے۔ سنگل انٹری فیملی وزٹ ویزا 30 دن کے لیے کارآمد ہے جبکہ ملٹی پل انٹری ویزا 90 دن کے لیے موثر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button