جرائم و حادثات

کریم نگرقتل واقعہ کا معمہ حل۔ نعش گڑھا کھود کرنکالی گئی،شوہربیوی گرفتار

کریم نگر: ریاست تلنگانہ ضلع کریم نگرمیں ایک قتل کی واردات کے معمہ کو پولیس نے حل کرلیا ہے۔ پولیس نے سائیدا پورمنڈل میں ہوئی قتل کے واقعہ میں ملوث شوہربیوی دونوں کو گرفتارکرلیا۔

اکونورموضع سے تعلق رکھنے والے جئینت اوراس کی بیوی شاردھا زرعی مزدوری کا کام کررہے تھے، وہاں کا ایک ملازم سرینواس کچھ دنوں سے شاردھا کو ہراساں کررہا تھا۔اس نے یہ بات اپنے شوہرکو بتادی۔اس نے سرینواس کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا، جیننت نے اپنے ایک رشتہ دارکے ساتھ ملکر سرینوس کے ساتھ شراب پی اوراس کے بعد ان دونوں نے ملکررسی سے گلا گھونٹ کرسرینواس کا قتل کردیا۔

قتل کے بعد ملزمین نے نعش کو گڑھا کھود کراس میں ڈال دیا۔ سرینواس کے لاپتہ ہوجانے کے معاملہ کی تحیقات کے دوران پولیس کو ان دونوں پرشبہ ہوا اورخوف کی وجہہ سے شوہربیوی نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالہ کردیا جبکہ اس قتل واقعہ کا ایک اورملزم فراری میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button