ہندوستانی سرمایہ کار “سعودی وژن2030۰” سے فائدہ اٹھائیں : ڈاکٹر اوصاف سعید
ریاض ۔ کے این واصف
ہندوستانی سرمایہ کار خصوصاُ جو مینوفکچرنگ میدان سے ہین سعودی عرب مین اپنے صنعتی یونٹس قائم کرین۔ یہ بات ڈاکٹر اوصاف سعید سکریٹری CPV&OIA وزارت خارجہ ہند نے کہی۔ وہ انڈیا ہاؤز ریاض مین ان کے اعزاز مین منعقد استقبالیہ تقریب سے مخاطب تھے۔ انھون نے مزید کہا کہ “وژن ۲۰۳۰” کے تحت سعودی حکومت سرمایہ کارون کو بہت سی مراعات فراہم کررہی ہے۔ ہندوستانی سرمایہ کارون کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔
ڈاکٹر اوصاف سعید ان دنون سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہین۔ وہ جی سی سی اور G20 کے سلسلہ کے اعلی سطحی اجلاس مین شرکت کے لئے آئے ہوئے ہین۔
سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے ڈاکٹر اوصاف کے اعزاز مین ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ جس مین ہندوستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ ابتداُ مین سہیل اعجاز نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔
ڈاکٹر اوصاف نے اپنے خطاب مین مزید کہا کہ وزیرآعظم نریندر مودی غیر مقیم ہندوستانیون کو غیر معمولی اہمیت دیتے اور ان کی جانب کی گئی ترسیل زر کی قدر کرتے ہین۔ انھون نے بتایا کہ G20 کے اجلاسون کے بعد دونون مملک کے درمیان اعلی سطحی اجلاس منعقد ہونگے۔ جس سے ہند سعودی تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
اوصاف سعید نے گلف اور خصوصاُ سعودی عوام کو ہندوستان کی سیاحت کی دعوت دی۔ انھون نے کہا کہ سعودی عرب سے ای ویزا متعارف کروا دیا گیا ہے۔ سعودی شہری سیاحت، تعلیم یا میڈیکل ٹور ازم وغیرہ پر آسانی سے ہندوستان آسکتے ہین۔
آخر مین انھون نے سعودی کے سماجی تنظیموں سے کہا کہ وہ سفیر ہند اور سفارت خانے کے ساتھ اپنا تعاون بڑھائیں۔ ڈاکٹر سہیل سعودی عرب مین کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہین اور کمیونٹی مین مقبول بھی ہین۔ سماجی تنظیمین ایمبیسی کے ساتھ تال میل اور تعاون سے کمیونٹی خدمات کے دائرے کو وسیع کرین اور کلچرل سرگرمیون مین اضافہ کرین۔ آخر مین سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے ڈاکٹر اوصاف سعید اور حاضرین کا شکریہ ادا۔ اس محفل مین ریاض مٹرو مین پہلی ہندوستانی لوکو پائلٹ خاتون اندرا لوکیش بھی شریک تھین اور محفل مین مرکز نظر رہین۔ اندرا کا تعلق ریاست آندھرا سے ہے اور حیدرآباد مین بھی وہ مٹرو پائلٹ تھین۔