انٹر نیشنل

مکہ مکرمہ میں داخلے کےلیے ہر چیک پوسٹ پر عمرہ پرمٹ کی چیکنگ

ریاض ۔ کے این واصف

حرم مکی کی طرف آنے والوں کی چیکنگ سخت کردی کئی ہے تاکہ حرم میں بڑتے اژدحام پر قابو کیا جاسکے۔ سعودی عرب میں سیکیورٹی اہلکار چیک پوسٹ پرعمرہ پرمٹ دیکھے بغیر کسی شخص کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہے۔ سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے مملکت میں موجود تمام سعودی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور مختلف وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو متنبہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ویڈیو مین دیکھاجاسکتا ہے کہ ’سیکیورٹی اہلکار مکہ سے باہر موجود چیک پوسٹوں پرعمرہ پرمٹ چیک کیے بغیر کسی کو مکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں‘۔

مکہ مکرمہ جانے والے ہر شخص کا عمرہ پرمٹ چیک کرکے ہی اسے چیک پوسٹ سے آگے بڑھنے کی اجازت دی جارہی ہے۔  واضح رہے کہ یہ پابندی ان لوگوں سے کرائی جارہی ہے جو احرام میں ہیں اور عمرے کے لیے جارہے ہیں۔ مسجدالحرام میں نماز یا مکہ مکرمہ میں کسی اور مقصد سے جانے والوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس کے لیے پرمٹ لینا ضروری نہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’عمرہ پرمٹ ’نسک’ ایپ کے ذریعے جاری کرایا جاسکتا ہے‘۔’ رمضان کے دوران کسی کو بھی ایک سے زیادہ عمرے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ پابندی زیادہ سے زیادہ لوگو ں کو عمرہ کا موقع فراہم کرنے کےلیے لگائی گئی ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button