جرائم و حادثات

ہجڑہ اور اس سے شادی کرنے والے نوجوان دونوں نے خودکشی کرلی۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد:  مالی مشکلات کے باعث ایک ہجڑے اور اس سے شادی کرنے والے نوجوان دونوں نے ایک ساتھ خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پیر کو جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن میں پیش آیا جس کا تاخیر سے پتہ چلا۔ پولیس کے مطابق انیل جس کا تعلق مہادیوپورم کے قریب وامبے کالونی سے تھا، دو سال  قبل اس نے سرجری کے ذریعے جنس تبدیل کرکے لڑکی بن کر اپنا نام انوشکا رکھ لیا اس کی عمر 25 سال تھی۔ اس نے تین ماہ قبل نواب پیٹ منڈل، وقارآباد ضلع کے گنیش نامی (25) سالہ نوجوان سے شادی کرلی تھی۔  وہ دونوں جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہنے لگے تھے۔ مالی پریشانیوں کی وجہ سے ان دونوں میں جھگڑنے ہورہے تھے۔ کل ان دونوں نے کل ایک ساتھ پھانسی لے لی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button