تلنگانہ کے بودھن ٹاون میں معصوم بچے پر سوتیلی ماں کا ظلم

بودھن 14اگسٹ(اردو لیکس) بے سہارا معصوم بچوں کو گود لے کر ان کی اچھی پروریش کرنے کے بجائے بچوں کے ساتھ مارپیٹ اور عزیتیں دینا انسانیت کو شرمسار کرنے والی حرکتیں آئے دن رونما ہو رہی ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بودھن شہر میں پیشی آیا
تفصیلات کے مطابق بودھن کے( 7) نمبر وارڈ وحید الدین نامی شخص 10سال قبل ایک معصوم بچے کو گود لیا اور اس کی اچھی طرح پروریش کی کچھ سال قبل وحید الدین کی اہلیہ کا انتقال ہوا گیا جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کرلی کچھ دن سے ان کی اہلیہ نے اس معصوم بچے پر ظلم و زیادتی کرنی شروع کی اور بچے کو مختلف کاموں میں بچے کو مصروف کیا کرتی تھی کام نہ کرنے پر ظلم و زیادتی کررہی تھی بچے کے رونے اور چیخ و پکار کی آواز آنے پر پڑوسیوں نے گھر میں داخل ہوکر اس بچے کو ماں کے ظلم سے بچا لیا۔ اور علاج ومعالجہ کے لئے ایریا ہاسپٹل بودھن منتقل کیا اور واقعہ کی اطلاع عام آدمی پارٹی بودھن انچارج جنید احمد خلیل کو دی
انہوں نے اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کروائی بعد ازاں اس بچے کو WCD کے عہدیداروں کے حوالے کر دیا عام آدمی پارٹی انچارج جنید احمد نے اس طرح کی حرکت کرنے والے افراد پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت دینے کا پولیس سے مطالبہ کیا