تلنگانہ

مجلس کے ساتھ رہنے والوں کے بازو بھی بیٹھنا ہم پسند نہیں کریں گے _ تلنگانہ میں بی جے پی کے جلسہ عام سے امیت شاہ کا خطاب

کھمم _ 27 اگست ( اردولیکس) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ  مجلس کے ساتھ مل کر رہنے والوں کے بازو بھی بیٹھنا ہم پسند نہیں کریں گے ۔اور تلنگانہ میں فی الوقت مجلس حکمران جماعت بی آر ایس پارٹی کی حلیف جماعت ہے ایسے میں  بی آرایس کے ساتھ کسی بھی صورت میں بی جے پی کا  اتحاد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

 

کھمم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ چبدر شیکھر راو کی کار کی اسٹیرنگ اویسی برادرس کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر راو نے متحدہ ریاست کے حامی اویسی برادرس سے اتحاد کرتے ہوئے تلنگانہ کے  شہیدوں کی توہین کی ہے۔ امیت شاہ نے انتباہ دیا کہ ریاست میں چندر شیکھر راو حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گیا ہے اور حکومت کا خاتمہ یقینی ہے اور جلد ہی ریاست میں کنول کھلے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہی ریاست میں حکمراں جماعت بی آرایس کی متبادل ہے۔ امیت شاہ نے  کہا کہ ملک بھر میں بی جے پی کی حکمرانی سے عوام خوش ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب یا مستقبل میں بی آرایس کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس 4 جی پارٹی (نیرو ، اندرا گاندھی ، راجیو گاندھی اور راہول گاندھی ) ، بی آرایس 2 جی پارٹی کے سی آر اور کے ٹی آر ) ، مجلس انہوں نے کہا کہ عوام ریاست میں عمل اکثریت کے ساتھ بی جے کی حکومت کو منتخب کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button