این آر آئی

وقت پر تنخواہ ادا نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی۔آجرین‌کو حکومت سعودی عرب‌کا‌ انتباہ

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں تنخواہ کا وقت پر نہ ملنا خارجی باشندوں کا عام و سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے آجرین کو پھر ایک بار انتباہ جاری کیا ہے۔ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ’ مقررہ وقت پر تنخواہ ادا نہ کرنا قانون محنت کی خلاف ورزی ہے‘۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر پر ایک وضاحت میں کہا کہ’ تنخواہ دینے میں تاخیر خلاف قانون ہے۔ متاثرہ ملازم اس کی شکایت وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی ایپ کے ذریعے کرسکتا ہے‘۔وزارت افرادی قوت نے سرکاری ویب سائٹ پر ایک ملازم کی جانب سے استفسار کے جواب میں محکمہ نے یہ واضاحت جاری کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button