جرائم و حادثات

پولیس کانسٹبل نے خود کو گولی مارلی! تلنگانہ کے آصف آباد میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں مشتبہ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ملازم پولیس شدید زخمی ہوگیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کاوٹالہ منڈل پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی انجام دینے والے رجنی کمارکی بندوق اچانک چل گئی جس کی وجہہ سے وہ زخمی ہوگئے جبکہ ایک اورزرائع کے مطابق پولیس کانسٹبل نے مبینہ طوپرخود پرفائرنگ کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی۔ زخمی پولیس کانسٹبل کوعلاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام مقام واقعہ پرپہنچ گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button