جرائم و حادثات

این آئی اے کے موسٹ وانٹیڈ لسٹ میں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے تین نوجوانوں شامل _ جگتیال اور نظام آباد کے نوجوان بھی شامل

حیدرآباد _ 17 دسمبر ( اردولیکس) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف اے) کی سرگرمیوں کی تحقیقات میں تیزی پیدا کردی ہے۔اور این آئی اے کے عہدیدار پی ایف اے میں سرگرم افراد کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے ۔

 

اس معاملے میں پہلے ہی کئی لوگوں کو گرفتار کرنے والی این آئی اے نے تازہ طور پر تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوں کے تین لوگوں کو مطلوبہ فہرست میں شامل کیا ہے۔ تلنگانہ کے دو اور آندھرا پردیش کے ایک نوجوان کا پتہ بتانے پر  انعام دینے کا اعلان کیا  ہے۔

 

این آئی اے نے جن تین نوجوانوں کے نام جاری کئے ہیں ان میں تلنگانہ کے جگتیال شہر کے محلہ اسلام پورہ کے عبدالسلیم، نظام آباد کے مالے پلی کے ایم ڈی عبدالاحد عرف ایم اے احد اور آندھرا پردیش کے نیلور ضلع کے بوچیریڈی پلیم منڈل کے خواجہ نگر کے شیخ الیاس احمد  ہیں، وہ واٹس ایپ نمبر 9497715294 پر رابطہ کرتے ہوئے مذکورہ تین نوجوانوں کی اطلاع دے سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button