این آر آئی

کیو پی ایل اور بزمِ احباب کی جانب سے دوحہ قطر میں عیدملاپ تقریب

کیو پی ایل اور بزمِ احباب کی جانب سے ہوٹل پُل مین، واقع ویسٹ بے دوحہ میں عید میلاپ پارٹی کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کی خوشیوں اور برکتوں کو ایک پُرخلوص اور دوستانہ ماحول میں منانے کے لیے دوست احباب اکٹھے ہوئے تھے

 

۔ یہ تقریب انتہائی کامیاب رہی اور تمام شرکاء نے اس محفل سے بھرپور لطف اٹھایا۔ معزز مہمانِ خصوصی جناب اسماعیل ساجد الخُبر، سعودی عرب اور معزز مہمانانِ اعزازی ڈاکٹر شہید بھٹی، ڈاکٹر مرزا، ڈاکٹر فاروق اور آر جے سرور مرزا نے اس عید ملاپ تقریب میں شرکت کا شرف بخشا۔ کیو پی ایل فاونڈر ڈائرکٹر اور بزمِ احباب کے سربراہ سراج انصاری اس تقریب کے کنوینر تھے

 

، جنہوں نے عید ملاپ تقریب کی نگرانی بھی کی۔ کیو پی ایل اور بزمِ احباب کی جانب سے اُن اہم شخصیتوں کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جن کی مسلسل حمایت اور لگن نے تنظیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، ان میں بالخصوص امجد خان، عابد خان، محمد جابر ، گلریز سید، ڈاکٹر مقتدر، اشفاق عامر، اسد سویدی کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔

 

اس کامیاب تقریب کے انعقاد میں کیو پی ایل کے فعال کمیٹی اراکین کی محنت اور وابستگی قابلِ ستائش ہے، خصوصی طور پر جنید نظام، نقشبندی، علی عمران، حماد، محمدخلیل، عظمت خان اور تمام دیگر کمیٹی ممبران سے ہدیہ ء تشکر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button