این آر آئی

سعودی میں ماہ مضان میں دفاتر کے اوقات کار صرف پانچ گھنٹے ہوں گے

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت سعودی عرب میں سرکاری دفاتر اور خانگی کمپنیوں میں اوقات کار میں کمی کردی جاتی ہے۔ امسال کے رمضان کے لئے سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’رمضان میں دفاتر کے اوقات کار صرف پانچ گھنٹے ہوں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’دفاتر میں کام صبح نو بجے شروع ہوگا اور سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گا‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ’سول اداروں میں افرادی قوت کے ضوابط میں بتایا گیا ہے کہ رمضان میں اوقات کار پانچ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوسکتے البتہ وزرا اور ان کے قائم مقام سرکاری عہدیداروں کو اوقات کار کے آغاز اور اختتام میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے‘۔

جو وزارت یا محکمہ اوقات کار کے حوالے سے ضرورت کے تحت کوئی تبدیلی کرے گا تو وہ اپنے ملازمین کو نئے اوقات کار سے 19 مارچ (27 شعبان) تک ہر حال میں مطلع کرے گا۔درین اثناُ سعودی وزارت تعلیم نے رمضان کے دوران اوقات کار مقرر کردیے۔ روزانہ صبح دس سے سہ پہر تین بجے تک پانچ گھنٹے ڈیوٹی ہوگی۔اخبار 24 کے مطابق وزارت تعلیم نے ماتحت اداروں کو اختیار دیا ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق اوقات کار کی شروعات میں دو گھنٹے کی تبدیلی کرسکتے ہیں۔

سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان نے تمام تعلیمی اداروں کے اعلی عہدیدارو ں کے نام خط میں کہا کہ’ تمام ادارے رمضان کے لیے جاری کردہ اوقات کارکی پابندی کریں۔ اگر ڈیوٹی کی ضرورت یا ٹریفک اژدحام کے باعث ڈیوٹی کی شروعات مں دو گھنٹے تک کی تبدیلی کی جائے تو 19 مارچ تک تمام ملازمین کو اس سے مطلع کریں‘۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ ’عیدالفطر کی تعطیلات جمعرات 13 اپریل کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوں گی اور منگل 25 اپریل کو عیدالفطر کی تعطیلات ختم ہوں گی۔ بدھ 26 اپریل سے ڈیوٹی بحال ہو جائے گی‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button