اسپشل اسٹوری

دلہن کو اسکول میں ملے تھے کم مارکس، دلہے نے سرٹیفکیٹ دیکھا اور توڑ دی شادی

نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں پیش آئے عجیب وغریب واقعہ میں دلہے نے محض اس لئے شادی سے انکارکردیا کیونکہ دلہن کو ہائی اسکول میں نشانات کم آئے تھے۔ ضلع قنوج کے تروی کوتوالی علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ لڑکی کے گھروالوں نے دلہے کے خلاف پولیس سے شکایت کی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ 4 ڈسمبر 2022 کو ان دونوں کا رسم ہوا اس وقت لڑکی کے باپ نے تقریب کیلئے 60 ہزارروپئے خرچ کئے۔ ان کا الزام ہے کہ مزید جہیز کے مطالبہ کو لے کرشادی سے انکارکیلئے اچانک دلہے نے دلہن کی ہائی اسکول کی مارک شیٹ دیکھنے کا بہانہ کیا اورشادی توڑ دی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ لڑکی کی تعلیمی قابلیت سے متعلق پہلے ہی دلہے کے گھروالوں کو تمام تفصیلات سے واقف کروادیا گیا تھا باوجود اس کے یہ حرکت صرف جہیزکیلئے کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button