جنرل نیوز

مدرسہ النظام الدین التسلیمہ کا پہلا سالانہ جلسہ

حیدرآباد: الحمدللہ بتاریخ 14/03/2023بروز منگل ۲۱ شعبان المعظم ۱۴۴۴ ھ بعد نماز مغرب مسجد الوحیین سنتوش نگر کے زیر نگرانی چلائے جانے والے مدرسہ النظام الدین التسلیمہ کا پہلا سالانہ اجلاس (جلسہ تقسیم اسناد) زیر صدارت عالی جناب مولانا شفیق عالم خان جامعی حفظہ اللہ (صدر جمعیت اہلحدیث حیدرآباد وسکندراباد) منعقد ہوا ۔ اس سالانہ جلسہ میں بطور مہمان خصوصی جناب عارف الدین صاحب ، جناب محبوب خان صاحب عرف منا بھائی اور جناب امین الدین صاحب نے شرکت کی ۔ طلباء وطالبات نے اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔

اس اجلاس کی ابتداء عبد الدائم زھران اعظمی کی قراءت سے ہوئی ۔ اس مظاہرہ کی خاص بات یہ رہی کہ کمسن بچوں نے اپنی لڑکھڑاتی زبان میں اسلام کے بنیادی اصول اور اہم موضوعات پر تقاریر پیش کیں اور طالبات نے بھی پوری خود اعتمادی کے ساتھ بہترین مظاہرہ پیش کیا ۔

اس جلسہ کی نظامت حافظ شیخ اسماعیل حدیثی سلمہ مشرف مدرسہ نے کی ۔ کم وقت میں اساتذہ اکرام جناب حافظ عبد الحمید محمدی حفظہ اللہ ، حافظ عبد الحمید حفظہ اللہ اور اسی طرح معلمہ ثمر زیتونہ بنت فوزان اعظمی نے کافی محنت کی اور بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارا . حافظ محمد فوزان اعظمی صاحب ناظم مدرسہ کے ھدیہ تشکر کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔

یاد رہے کہ اس مسجد اور مدرسہ کو چلانے میں جناب سید عارف حسینی صاحب اور ان کے حلقہ کے احباب کا کلیدی رول رہا ہے۔ جن کی انتھک کوشسوں نے آج اس دینی درسگاہ کو پائیدار شکل دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button