این آر آئی

سعودی فٹبال ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے السعودیہ کی خصوصی پروازیں

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت کے فٹبال شائقین کے لئے قومی ایئر لائن کا خصوصی پیش کش۔ قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں شریک سعودی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں شامل سعودی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اتوار کو جدہ سے دوحہ کے لیے پہلی خصوصی پرواز روانہ کی ہے۔

اخبار 24 کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے السعودیہ کی پہلی شٹل پرواز روانہ ہوئی ہے۔جدہ سے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے دوحہ جانے والے مسافروں کو السعودیہ کے لوگو کے ساتھ سعودی ٹیم کی امتیازی علامت کے گرین مفلر بھی دیے گئے۔

یاد رہے کہ السعودیہ نے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے خواہش مند افراد کو ریاض، جدہ اور دمام سے دوحہ پہنچانے کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا ۔ پروازوں میں دو لاکھ 54 ہزار سے زیادہ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button