جرائم و حادثات

نظام آباد ۔سرقہ کی واردات میں ملوث آٹو ڈرائیور گرفتار 

مسروقہ اشیاء ضبط۔ پولیس کمشنر ناگاراجوکی پریس کانفرنس

نظام آباد:21/ نومبر (اُردو لیکس) سرقہ کی واردات میں ملوث ایک آٹو ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات مالیت ایک لاکھ 20 ہزار روپئے مالیت کے ضبط کرلئے۔

کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ نوناوت چندنا اپنے شوہر وکرانت سنگھ اور بچوں کے ساتھ ساکن کاماریڈی کی 19/ نومبر کوطبی معائنہ کی جانچ کیلئے کاماریڈی سے وشنوی ہاسپٹل نظام آباد پہنچ کر معائنہ کروانے کے بعد وہ ایک آٹو کے ذریعہ پھولانگ سے آرآر چوراہا کی جانب سائی نگر جانے کیلئے پٹرول بنک جناردھن گارڈن کے پاس آٹو سے اترنے کے دوران اپنا بیاگ جس میں کپڑے، موبائیل فون اور سونے اور چاندی کے زیورات شامل تھے اپنا بیاگ لینا بھول گئے اس دور ان آٹو ڈرائیور فوری طور پر بیاگ کے ساتھ فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون نے اس کیخلاف Iٹاؤن پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوتے ہوئے شکایت درج کروانے پرایس ایچ او Iٹاؤن وجئے بابو نے اپنے عملہ کے ساتھ مقام واردات کا معائنہ کیا سی سی کیمروں کے فوٹیج سے مشاہدہ کیا اور آٹو کی شناخت اور موبائیل فون کو ٹرس کرتے ہوئے آج ملزم جگااوماکانت کو بینس بابا مندر بھوئی گلی سے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء برآمد کیا گیا۔

کے آر ناگاراجو نے ایس ایچ او وجئے بابو، اے ایس آئی شکیل، کانسٹیبلس گنگارام، رمیش کو ان کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button