انٹر نیشنل

بیرون ممالک سے ہندوستان آنے‌والے مسافرین کیلئے خوشخبری

دہلی: بیرون ممالک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری۔ کوویڈ کے تناظر میں ایر سوویدھا‏  سیلف ڈیکلریشن فارم کو لازمی قرار دیا گیا تھا ‏اب اس لازمی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔ کوویڈ کی پابندیوں کے درمیان بیرون ممالک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کو اپنی ذاتی تفصیلات کے ساتھ دستاویز کو درست طریقے سے پُر کرنے کا لزوم عائد کیا گیا تھا جس میں یہ بھی شامل تھا کہ کون سی ویکسین، کتنی خوراکیں اور کب حاصل کی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی تفصیلات اس میں شامل کی جانی تھیں۔ ہندوستان نے حال ہی میں اس شرط کو ختم کر دیا ہے لیکن کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے بہتر ہے کہ وہ مکمل ویکسینیشن لینے کے بعد ہی ہندوستان آئیں۔واضح  رہے کہ مرکز نے حال ہی میں ہوائی جہاز میں سفر کے دوران ماسک پہننے کی شرط کو بھی ختم کر دیا ہے.البتہ ایسے مسافرین جن میں علامات پائی جاتی ہیں انھیں ماسک کے استعمال اور دوسرے مسافرین سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button